کراچی+لاہور (سٹاف رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) سندھ حکومت نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت 27 دسمبر پر تعطیل کا اعلان کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت کے تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے تاہم بینک کھلے رہیں گے۔ پاکستان ریلوے نے بے نظیر بھٹو کی برسی پر 27 دسمبر کو لاہور سے خصوصی ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ٹرین 26 دسمبر کی دوپہر ایک بجے لاہور سے روانہ ہوگی اور 27 دسمبرکی صبح ساڑھے 4 بجے شاہنواز بھٹو ریلوے اسٹیشن لاڑکانہ پہنچے گی۔خصوصی ٹرین 27 دسمبر کی شام 7 بجے لاڑکانہ سے واپس لاہور روانہ ہوگی۔