گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)معذور افراد کاعالمی دن منانے کا مقصد ان خصوصی افراد کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے،حکومت خصوصی افراد کو قومی دھارے میں لانے اور ملک کے فعال شہری بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔ تمام سرکاری نوکریوں میں 3 فیصد کوٹہ خصوصی افراد کے لیے مختص ہے جس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے۔عالمی یوم معذوراں منانے کا مقصد سپیشل افراد کوبہم معذوری کی حیثیت سے محض تر س کھا کر انہیں حقوق نہیں دلانا نہیں بلکہ انکی صلاحیتوں کو برابری کی بنیادپر تسلیم کرناہے۔