معشوقہ سے ملاقات کے دوران بیوی کے ہاتھوں پکڑے جانے کے ڈر سے شوہر ہوٹل کی بالکونی سے گرپڑا

شادی شدہ مردوں کو اپنی معشوقوں کے ساتھ ملاقاتوں کے دور بیویوں کی طرف سے پکڑے جانے کا دھڑکا لگا رہتا ہے اور بعض اوقات پکڑے جانے کے ڈر سے وہ خود کو خطرےمیں بھی ڈال دیتے ہیں۔جرمنی میں ایک ساٹھ سالہ شخص کو معشوقہ کے ساتھ ملنا مہنگا پڑ گیا۔ محبوبہ سے ملاقات کے دوران اچانک اس کی بیوی کو پتا چل گیا جس نے شوہر کاپیچھا کیا۔ شوہر نے بیوی کے ہاتھوں پکڑے جانے کے ڈر سے جرمنی کے ایک ہوٹل کی چوتھی منزل کی بالکونی سے چادروں کے ساتھ لٹک کر نیچے اترنے کی کوشش کی مگر وہ گر گیا۔ریوینزبرگ پولیس نے بتایا کہ 66 سالہ شخص جمعہ کو اپنی " معشوقہ" کے ساتھ کمرے میں تھا جب اس کی بیوی نے دروازہ کھٹکھٹانا شروع کیا۔گھبراہٹ میں اس شخص نے ایکشن فلم کے ہیروز کی یاد تازہ کرنے والے انداز میں فرار ہونے کی کوشش میں دو چادریں ایک ساتھ باندھ دیں۔وہ شخص جس چادر سے چمٹا ہوا تھا اس پر گرفت کھو بیٹھا، ہوٹل کے سائبان پر گر کر زخمی ہوگیا جس کے بعد اسے ہسپتال لے جایا گیا۔پولیس کو جائے وقوعہ پر بلایا گیا جہاں اس شخص کی حالت تشویشناک بیان گئی لیکن جان لیوا نہیں بتائی گئی۔

ای پیپر دی نیشن