سکھر(نامہ نگار )کندھرا کے نواحی علاقے روشن آباد میں گروہی تصادم تین افراد زخمی ہوگئے. تصادم کے باعث علاقے میں کشیدگی صورت پیدا ہوگی۔ گزشتہ روز روشن آباد میں رہائشی سہتو اور جمالی برادری میں زمینی تنازعہ شدت اختیار کر گیا. جھگڑے کے دوران تین افراد جن میں نجم فقیر ، دین محمد ، بخشن جمالی شدید زخمی ہو گئے مقامی معززین اور انتظامیہ نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے حالات کو قابو میں کرلیا۔ زخمی افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔تنازعے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے برادری کے بزرگوں اور سماجی شخصیات نے کردار ادا کرنا شروع کردیا ہے تاکہ آئندہ ایسے ناخوشگوار واقعات سے بچا جا سکے۔