راولپنڈی(جنرل رپورٹر)صوبائی دارلحکومت پنجاب میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف پر پولیس ایکشن کے خلاف ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجاب کی کال پر پنجاب بھرسمیت راولپنڈی کے الائیڈ ہسپتالوں میں بھی ہڑتال کی گئی، ایمرجنسی اور وارڈز کے علاوہ تمام شعبے بند کر دیئے گئے،بینظیربھٹو ہسپتال ہولی فیملی اور ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال میں وائی ڈی اے نے ہڑتال کی،ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن بی بی ایچ کے صدر ڈاکٹر عارف عزیز، ڈاکٹر جنید، اور دیگر کا کہنا تھا کہ ایمر جنسی اور وارڈز کے علاوہ تمام شعبے بند کئے گئے، ڈاکٹرز ودیگر اسٹاف پر لاہور میں پولیس اور انتظامیہ کا پرتشدد ایکشن قابل مذمت ہے،پنجاب حکومت درپردہ شعبہ صحت کے بنیادی یونٹس آٹ سورس کرنے کی پلاننگ کررہی ہے،دوردراز علاقوں میں سالہاسال سے کام کرنے والے ڈاکٹرز اور اسٹاف کو بغیرکسی الائونس یاپنشن فارغ کیا جارہا ہے،آر آئی سی سمیت پنجاب کے بڑے ہسپتالوں کو آئوٹ سورس کرنے سے عوام پر براہ راست مالی بوجھ بڑھے گا، جب تک مسائل حل نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا۔