اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اسلام آباد پولیس کے آپریشنل کمانڈرز کی کمانڈ کانفرنس منعقد ہوئی کمانڈ کانفرنس میں تمام ڈی آئی جی، ایس ایس پی، ایس پی افسران نے شرکت کی کمانڈ کانفرنس میں تمام آپریشنل کمانڈرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا آئی جی اسلام آباد کی خدمت خلق کے جذبے سے ڈیوٹی دینے، عوام دوست پولیسنگ کرنے کی ہدایت کی آئی جی اسلام آباد کی قتل کے تین بڑے کیسز مختصر عرصے میں حل کرنے پر ٹیموں کو شاباش دی ان کیسز کے لئے پولیس ٹیموں نے تین صوبوں کے 9 اضلاع میں 129 ریڈز کئے۔آئی جی اسلام آباد نے ایک ٹیم کے لئے 50 لاکھ، ایک کیلئے کا 25 لاکھ اور تیسری ٹیم کے لئے 15 لاکھ روپے انعامات کا اعلان کیا پولیس افسران کی ٹریننگ کو مزید بہتر سے بہتر بنایا جائے آئی جی پولیس نے کہا کہ اسلام آباد پولیس پرعزم ہے کہ لا اینڈ آرڈر، سکیورٹی صورتحال ہو یا جان و مال کا تحفظ اپنی آخری حد تک کرے گی۔تمام آپریشنل کمانڈرز اپنے ماتحت ٹیموں کے ساتھ کلوز کوارڈینیشن رکھیں سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ تمام کمانڈرز سخت محکمانہ احتساب کے ساتھ جوانوں کی ویلفئیر کا خیال بھی رکھیں۔ افسران ماتحت اہلکاروں کو روزانہ کی بنیادوں پر بریف کریں۔