افتخار احمد ایس ایچ او رنگو تعینات،ذمہ بخوبی نبھاؤں گا 

حضرو (نمائندہ نوائے وقت) ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل خان نے افتخار احمد کو ایس ایچ او تھانہ رنگو تعینات کردیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ رنگو افتخار احمد نے کہا ہے کہ ڈی پی او اٹک نے جو ذمہ داری سونپی ہے اس پر پورا اتریں کی کوشش کروں گا تھانہ رنگو کی حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے تھانہ رنگو کی حدود میں گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے  افتخار احمد نے کہا کہ عوام دراسی کے لیے ہر وقت تھانہ رنگو میں آ سکتے ہیں عوام کے ساتھ کوئی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے ہی تھانہ رنگو کی حدود سے جرائم کا خاتمہ عوام کے تعاون ممکن ہے انہوں نے کہا کہ ڈی پی او اٹک نے جو ذمہ داری مجھے سونپی ہے اس پر پورا اترنے کے لیے دن رات کوشاں ہوں نوجوان نسل کو نشے عادی بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں جبکہ عوام منشیات کی روک تھام کے لیے بھی ہمارا ساتھ دیں ۔

ای پیپر دی نیشن