اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹریزنے کاروباری حضرات کے لیے پاکستان کا پہلا ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ قائم کر دیاہے جس کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (ایس ایم ایز) کو عالمی معیار کی پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنا ہے۔اس سلسلے میں گزشتہ روز یہاں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران ICSTSI اور وز ایکس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل ٹریننگ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔