وزیر اعلیٰ پنجاب ’’دھی رانی‘‘ پروگرام :گوجرانوالہ میں 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی  

لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ مریم نواز کے پروگرام ’’دھی رانی‘‘ کے سیکنڈ فیز کے تحت گوجرانوالہ ڈویژن کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ نے نوبیاہتا جوڑوں کو شادی کی مبارکباد اے ٹی ایم کے ذریعے ایک ایک لاکھ روپے سلامی دی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے فلیگ شپ پروگرام پنجاب ’’دھی رانی‘‘ کے سیکنڈ فیز کے تحت رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والوں میں گوجرانوالہ کے 17 حافظ آباد 23 ناروال 1، سیالکوٹ 2 اور منڈی بہاوالدین 7جوڑے شامل ہیں۔ 52 جوڑے مسلم اور 2 غیر مسلم جوڑے شادی کے بندھن میں بندھے جنہیں سلامی کیساتھ 2 لاکھ روپے مالیت کا جہیز بھی دیا گیا۔ شادی کی تقریب میں ہر جوڑے کے 20 رشتہ دار بھی شریک ہوئے۔ باراتوں کی آمد پر پولیس بینڈ نے دھنیں پیش کیں جبکہ مہمانوں کی ضیافت پرتکلف کھانے سے کی گئی۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ نے کہاوزیر اعلیٰ مریم نواز کی طرف سے نئے جوڑوں، انکے والدین کو مبارکباد دی۔ پہلی بار ریاست کو ماں جیسے بنتے دیکھ رہے ہیں۔ ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے جوڑوں کی شادی کی اجتماعی تقریب مساوات کا مظہر ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن