لاہور(نامہ نگار)ہمسایہ ملک سمیت دنیا بھر سے لاہورآئے 7ہزار سکھ یاتریوں کی مذہبی رسومات بحفاظت مکمل ہونے پران کی واہگہ بارڈر سے واپسی کا عمل شروع ہوگیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے مڑی رنجیت سنگھ کا دورہ کر کے غیر ملکی مہمانوں کی روانگی کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا مہمانوں کو بحفاظت رخصت کرنے کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ سکیورٹی پلان کے مطابق لاہور پولیس کے 15 سو سے زائد افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ متعلقہ روٹ پرایلیٹ فورس، ڈولفن سکواڈاور پی آریوکی موثر پٹرولنگ بھی جاری ہے۔ سکھ رہنماؤں نے کمیونٹی کی طرف سے سکیورٹی انتظامات پر لاہور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔