فیروزوالہ( نامہ نگار )ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی وارداتیں‘ ڈاکووں نے شہریوں کو چار موٹر سائیکلوں اور دیگر قیمتی سامان ‘نقدی موبائلزسے محروم کر دیا ‘مزاحمت پر ڈاکوؤں نے دو افراد کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ شرقپور کی آبادی فیض پور کے قریب ڈاکو گن پوائنٹ پر فضا حسین سے موٹر سائیکل‘ 70 ہزار کی رقم اور موبائل چھین کر لے گئے۔ ڈاکو نے واردات کے دوران مزاحمت پر گولی مار کر محنت کش زین العابدین کو زخمی کر دیا۔حدوکی میں ڈاکوؤں نے نوجوان واحد علی کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 35ہزار روپے نقدی چھین لی۔ واردات کے دوران واحد علی کے مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔ زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ڈاکو امانوئیل مسیح سے 85ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ ڈاکو امان اللہ سے 70 ہزار نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ڈاکومختلف علاقوں سے تین موٹر سائیکلیں چھین کر لے گئے۔