گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پی ایم اے گوجرانوالہ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا،جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہیلتھ پروفیشنلز ملازمین جو بارہ دن سے چئیرنگ کراس پر اپنے جائز حقیقی مطالبات کیلیے دھرنہ دیے بیٹھے ہیں،ان پر پنجاب پولیس کیجانب سے گزشتہ روز کئے جانے والے بہیمانہ تشدد کے بعد صوبہ بھر میں بالعموم اور گوجرانوالہ میں بالخصوص آوٹ ڈور سروسز کے بائیکاٹ کی مکمل حمایت کرتی ہے،حکومتِ پنجاب کیجانب سے باقاعدہ ڈائیلاگ کا سلسلہ شروع نہ کیا گیا تو ہیلتھ پروفیشنلز الائنس کے حق میں احتجاج کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا جائے گا اور پی ایم اے کی طرف سے ہر طرح کا ممکنہ تعاون جاری رکھا جائیگا۔