شرقپور شریف ( نامہ نگار) حضرت محمد مصطفی ؐ نے اپنی اْمت کو اپنے رب کی بارگاہ سے وہ سب کچھ لے کر دیا جو پہلی اْمتیں حاصل نہ کر سکیں آپؐ کیلئے اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کر دیں گے۔آپ ؐ کے ذکر خیر کی سر بلندی اورسنت رسولؐ کی سربلندی کے لیے اولیاء کرام کا مشین جاری رکھیں گے حضرت میاں شیر محمد شرقپوری کی عملی زندگی قران و سنت کا عملی مظہر تھی ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ میاں محمد صالح شرقپوری نقشبندی مجددی سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور نے اجتماع سے خطاب کرتے کیا ۔