لاہور(لیڈی رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کیا ،جدید سپورٹس کمپلیکس کی پردہ کشائی کی اور بچوں کے سالانہ سپورٹس ڈے کا باضابطہ افتتاح کیا۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا بیورو میں مقیم بچوں کیلئے پہلی مرتبہ جدید سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی شرکت پر انتہائی خوش ہوں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے چیئرپرسن سارہ احمد کے اقدامات کو سراہتے کہا کہ بیورو میں بچوں کے تحفظ اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے شاندار کام کیا جا رہا ہے۔ سپیکر ملک احمد خان نے کہا کہ چیئرپرسن سارہ احمد کی سربراہی میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو بہت اچھا کام کر رہا ہے۔