کامونکی(نمائندہ خصوصی )شہر وگردونواح میں منی پیٹرول پمپ ایجنسیوں کی تعداد میں اضافے نے شہریوں کے لیے سنگین مسائل پیداکر دئیے ہیں یہ ایجنسیاں نہ صرف غیر قانونی طورپرقائم کی گئی ہیں بلکہ ان کی غیرمعیاری تعمیر اوربے قاعدہ انتظام نے شہریوں کی جان ومال کو شدید خطرات سے دوچارکر دیا ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ منی پیٹرول پمپ ایجنسیاں شہری علاقوں میں بے دریغ قائم کی جارہی ہیں۔