دنیا کی معروف فضائی کمپنی ڈیلٹا نے کرایوں میں دس فیصد اضافہ کر دیا ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ اضافہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ڈیلٹا ائیر لائن کے سربراہ ایڈ بیسٹین نے کہا ہے کہ تیل کی عالمی قیمتیں چودہ سال کی بلند ترین سطح پر ہیں اور کرایوں میں کمی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے ۔ڈیلٹا ائیر لائن دنیا کی دوسری بڑی ائیرلائن ہے ، امریکہ کی مقامی پروازوں میں فی ٹکٹ 25ڈالر بڑھائے گئے ہیںتاہم بین الاقوامی پروازوں کے کرایے اس سے زیادہ بڑھیں گےااور اس سلسلے میں 35فیصد فیول سرچارج زیر غور ہے۔واضح رہے کہ ایمیرٹس،جاپان ائیر،ائیر ایشیا اور دیگر پہلے ہی کرایوں میں اضافہ کرچکی ہیں۔