کراچی: شہر قائد کراچی کے علاقے لیاقت آباد10 نمبر کے قریب کریکر حملہ ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔
حکام کےمطابق شہر قائد کراچی کے علاقے لیاقت آباد10 نمبر کے قریب کریکر حملہ ہوا جس میں رینجرز کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی اطلاعات بھی ہیں جبکہ کریکر حملہ احساس پروگرام سنٹر کے قریب کیا گیا۔
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہےجبکہ جاں بحق اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔