شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی تاجر ونگ کے سابق تحصیل نائب صدر چوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں سزا سنا کر قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں یہ سیاسی انتقامی کاروائیوں کا حصہ ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں ہمیں اعلیٰ عدلیہ سے انصاف کی پوری توقع ہے یہ سزا سپریم کورٹ جلد حقائق کی روشنی میں کالعدم قرار دے گی حکمرانوں کا بانی پی ٹی آئی کو مزید استحصال کا نشانہ بنانے کا کوئی حربہ اب کامیاب نہیں ہوگی عوام تحریک انصاف اور اس کی قیادت کیخلاف ہونیوالی سازشوں اور سیاسی انتقامی کاروائیوں سے پوری طرح آگاہ ہے اور تمام تر طبقات انہیں مسترد کررہے ہیں، ملک میں لاقانونیت عروج پر ہے شہریوں کے بنیادی حقوق سلب کئے جارہے ہیں ۔