ہائیکورٹ: نسپل سیٹ پر اپیلوں کی سماعت کیلئے 8 ڈویژن بینچ تشکیل

لاہور(خبرنگار) چیف جسٹس کی منظوری کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں پرنسپل سیٹ پر کیسوں کی سماعت کیلئے ترمیم شدہ ججز روسٹر جاری کردیا گیا، پرنسپل سیٹ پر اپیلوں کی سماعت کیلئے 8 ڈویژن بینچ تشکیل، پرنسپل سیٹ پر کیسز کی سماعت کیلئے 22 سنگل بینچ تشکیل،ترمیم شدہ ججز روسٹر یکم مارچ تک نافذ العمل رہے گا،چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ انسداد دہشت گردی، منشیات کی اپیلوں پر سماعت کریگا،جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ  بنکنگ، ٹیکس سمیت سول اپیلوں پر سماعت کریگا،جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کمرشل، ٹیکس سمیت سول اپیلوں پر سماعت کریگا،جسٹس فیصل زمان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سول اپیلوں پر سماعت کریگا،جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ بنکنگ، ٹیکس، کمرشل اپیلوں پر سماعت کریگا،جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سول اپیلوں پر سماعت کریگا،جسٹس چوہدری شہرام سرور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ قتل، اقدام قتل سمیت فوجداری اپیلوں پر سماعت کریگا۔

ای پیپر دی نیشن