خود کو بچانے کیلئے کرپٹ سیاستدان  متحد ہو چکے : تنویر احمد ورک 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) انصاف لائیرز فورم کے رہنما چودھری تنویر احمد ورک ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے جس جبر کا سامنا کیا اور اب بھی سیاسی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنی ہوئی ہے وہ ملکی سیاسی تاریخ کا سیاہ باب ہے حکمران آگاہ ہیں کہ پی ٹی آئی برسر اقتدار آئی تو لوٹی گئی قومی دولت واپس لے گی اورکرپشن میں ملوث سیاستدانوں کو سزائیں بھگتنا پڑیں گی خود کو بچانے کیلئے کرپٹ سیاستدان متحد ہو چکے ہیں اور ان کی کلیدی ترجیح پی ٹی آئی کو برسر اقتدارآنے سے روکنا ہے جس کیلئے ہر منفی ہتھکنڈہ استعمال کرنے کے باوجود عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن