گوجرانوالہ کی تاریخی فوڈ سٹریٹ کے گیٹ لائٹس سے مزین

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ کا سیاحت کے فروغ کیلئے انقلابی اقدام،گوجرانوالہ کی تاریخی فوڈ سٹریٹ(بختے والا محلہ فوڈ سٹریٹ)کو یونیفارم برینڈنگ،داخلی وخارجی گیٹس اور خوبصورت لائٹس سے مزین کردیا گیا،ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے فوڈ سٹریٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر گوجرانوالہ فوڈ سویٹ میں سیاحوں کو خوش آمدید کہنے اور فوڈ کلچر کو فروغ دینے کیلئے منفرد اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی اقرا مبین گوندل اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لیے دن رات محنت کررہی ہے جس میں تاجر برادری کی بھرپور معاونت حاصل ہے،گوجرانوالہ کے شہری بھی اپنا کردار ادا کریں۔، کوڑا کوڑے دان تک پہنچائیں، گلی محلوں، بازاروں، سڑکوں اور پارکس، گرین بیلٹس کو صاف ستھرا رکھیں۔

ای پیپر دی نیشن