ملتان انتظامیہ کا شہری علاقوں میں بھی احساس دسترخوان قائم کرنیکا فیصلہ

ملتان (نمائندہ نوائے وقت)  ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے قائم احساس دستر خواں کے منصوبے کو مزید بڑھایا جارہا ہے اس سلسلے میںضلعی انتظامیہ نے شہری علاقوں میں بھی احساس دستر خوان قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی حکام کے ہمراہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے دفتر کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن بھی انکے ہمراہ تھے عامر کریم خاں نے کہا کہ شہر میں احساس دستر خوان کیلئے جگہ کا تعین شروع کردیا گیا ہے۔مخیر حضرات کے تعاون سے نئے احساس دستر خوان لگانے کے حوالے سے اقدامات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ پر بھی دستر خواں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن