لندن (پی پی آئی )رواں سال انگلینڈ میں ہونے والی دی ہنڈریڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ڈرافٹ کیلئے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی۔ 250سے زائد غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست میں 36پاکستانی بھی شامل ہیں۔ فہرست کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک لاکھ پائونڈ کی بیس پرائز کے ساتھ مہنگے ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔سابق کپتان شاہد آفریدی 80 ہزار پانڈز کی بیس پرائز کے ساتھ دوسرے مہنگے ترین کرکٹرز ‘ جبکہ محمد حفیظ، شاداب خان اور وہاب کی بیس پرائز 60ہزار پانڈز مقرر کی گئی ہے۔