ہنگامی صورتحال  انسانی جان کو خطرے میں ڈالنے کا جواز نہیں بن سکتی‘ میپکو چیف 

ملتان (نیوز رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے کہا ہے کہ انسانی جان سب سے زیادہ مقدم ہے اور کوئی بھی ہنگامی صورتحال کسی انسانی جان کو خطرے میں ڈالنے کا جواز نہیں بن سکتی۔ لائن سٹاف نہ صرف ہمارا اثاثہ ہیں بلکہ ان کی قیمتی زندگیاں اپنے اہلخانہ کے لئے بھی اہم ہیں۔ دوران ڈیوٹی فرائض میں غفلت برت کر اپنی جانیں خطرے میں ڈالنے اور احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد نہ کرنے والوں کو سخت سزائیں دیں گے۔ وہ میپکو ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ سیفٹی سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ جنرل منیجر ٹیکنیکل میپکو رئیس عبدالاحد نے کہا کہ انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹرکنسٹرکشن میپکو رانا محمد ایوب نے کہا کہ خود اعتمادی اور لاپرواہی حادثات کا موجب بنتی ہے۔ 
میپکو چیف 

ای پیپر دی نیشن