اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو اسلام آباد میں شادی ہالز اور مارکیوں کے خلاف تادیبی کاروائی سے روکتے ہوئے فریقین سے پندرہ روز میں پیراوائز کمنٹس طلب کرلیے۔جسٹس انعام امین منہاس نے غلام معین الحق گیلانی کی دراخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا، حکمنامہ کے مطابق درخواستگزار وکیل نے کہاکہ سی ڈی اے کی جانب سے 16 اگست2023 کو احکامات جاری کیے گئے،متعلقہ قانون میں ترمیم سے درخواست گزار کے بنیادی حقوق متاثر ہوتے ہیں،حکمنامہ میں عدالت نے حکم دیاکہ آئندہ سماعت تک فریقین کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی جائے،کیس کی آئندہ سماعت21 مئی2025 کو مقرر کی جاتی ہے۔