کرپٹ حکمران ٹولے کے جمہوریت پسندی کے دعوے کھوکھلے،ملک جمشید الطاف 

کھنڈہ(نامہ نگار) کستا ن تحریک انصا ف کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی  حلقہ پی پی 5 جنڈ ملک جمشید الطاف نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمران ٹولے کے جمہوریت پسندی کے دعوے کھوکھلے اور بے بنیاد ہیں ان سے ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی توقع نہیں کی جاسکتی ملک میں معاشی  سیاسی استحکام سے ہی ممکن ہے ہم ایسے اقدامات کو کبھی بھی تسلیم نہیں کرینگے جو آئین و جمہوری اقدارکے منافی ہو،،نوائے وقت ،،سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عوامی امنگوں سے ہٹ کر اٹھائے گئے اقدامات سے عوام کا اعتماد مجروع ہوتاہے اداروں کا فرض ہے کہ وہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور آئین و قانون کی بالادستی کو یقینی بنائیں جسکے لیے عوامی رائے کا احترام کرنا ہوگا اور پی ٹی آئی کے اصولی مطالبہ کو تسلیم کرکے انتخابی دھاندلی کا فوری ازالہ یقینی بنانا ہوگا انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پر جھوٹے مقدمات کو خارج کرنے کی کسی سے بھیک نہیں مانگیں گے بلکہ میرٹ پر اپنے مقدمات کا عدالتوں کے ذریعے خاتمہ کروائیں گے جیت ہمیشہ حق و سچ کی ہی ہوتی ہے اورانشااللہ بانی پی ٹی آئی کو بھی ایک دن انصاف ضرور ملے گا  ۔

ای پیپر دی نیشن