مری (نامہ نگار خصوصی) ڈاکخانہ چوک سے ملحقہ ایک ہوٹل میں شدید آگ بھڑک اٹھی جسے مقامی نوجوانوں اور پنجاب ایمرجنسی سروس مری کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچتے ہوئے قابو پالیا ۔آتشزدگی کے نتیجے میں ہوٹل کے تین کمرے مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ ایک شخص شدید متاثر ہوا جسے ریسکیو اہلکاروں نے فوری طبی امداد کے بعد ہسپتال میں پہنچا دیا۔نوجوانوں اور ریسکیو اہلکاروں نے ہوٹل میں موجو دیگر افراد جن میں سیاں بھی شامل تھے بحفاظت ہوٹل کے کمروں سے نکال لیا ۔اس طرح آگ ڈاکخانہ چوک کے ایک نجی ہوٹل (الصبطینی ) کے سٹور روم میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ اس موقع پر مقامی نوجوانوں نے جان پر کھیل کر شہریوں کی جان و مال بچا لیا میں۔ بروقت امدادی کاروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا ۔، ہوٹل میں موجود تمام قیام پزیر افراد اور وہاں کی انتظامیہ کو بحفاظت باہر نکالا گیا۔ اہلکاروں کی جانب سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا۔ ہوٹل میں ایک شخص شدیدید دھویں کے باعث متاثر ہوا ۔اس موقع پر بڑی تعداد میں موجود سیاحوں/شہریوں اور ہوٹل انتظامیہ نے ریسکیو 1122 مری کی بروقت کاروائی کو سراہا۔