جڑانوالہ توہین مذہب کیس‘ مجرم کو عمرقید‘ سزائے موت ‘    30 لاکھ جرمانہ

فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) خصوصی عدالت برائے انسداد دہشت گردی فیصل آباد نے جڑانوالہ توہین مذہب کے مجرم کو سزائے موت سنا دی۔ ملزم کو 295 سی کے تحت 20 لاکھ روپے جرمانے، 295 اے میں 10 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔  مجرم کو 295 بی کے تحت میں عمر قید سنائی گئی۔ دفعہ 9 اے ٹی اے میں ملزم کو 5 سال سزا سنائی گئی۔ عدالت نے کیس کے دیگر دو ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزمان کے خلاف 16 اگست 2023 کو توہین مذہب کا مقدمہ درج ہوا تھا۔

ای پیپر دی نیشن