حاجیوں کیلئے اے سی والے خیمے ہونگے، ٹرانسپورٹ کا بھی بہترین انتظام،سردار یوسف  

کراچی(آئی این پی ) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے حاجی کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حاجیوں کے لیے جو زونز مقرر کیے گئے ہیں وہاں اچھی سہولیات ہیں، حج کے موقع پر شدید گرمی کے باعث اے سی والے خیمے لگائے گئے ہیں،  اچھا ٹرانسپورٹ کا نظام بھی بنایا گیا ہے، میدان عرفات کے لیے 70 فیصد حاجیوں کو ٹرین سے روانہ کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ رواں سال سرکاری اسکیم کے تحت 89 ہزار عازمین حج کی ادائیگی کریں گے، 2013 سے 2018 تک سب سے سستا اور اچھا انتظام اس وقت کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن