گوجرانوالہ:تاجر براداری کا 26اپریل کو مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)چیئرمین کریانہ ریٹیلر ایسوسی ایشن پنجاب اور صدر مرکزی انجمن تاجران گوجرانوالہ شیخ بابر کھرانہ،جنرل سیکرٹری میاں ثاقب غفور،صدر کلاتھ مارکیٹ بورڈ محمد افضل جج،صدر ریٹیل مارکیٹ ایسوسی ایشن،طاہر یونس بھٹی،و دیگر تاجر قائدین کی طرف سے غزہ کو بچانے کے لئے 26اپریل کو ملک بھر میں شڑڈاون ہڑتال کے اعلان کی مکمل حمایت کرتے ہوئے 26اپریل کو گوجرانوالہ میں بھی مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔اس بات کا اعلان انہوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے تاجر غزہ کو بچانے کیلئے 26اپریل کو شٹرڈاون ہڑتال کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن