گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کمشنر سید نوید حیدر شیرازی کے حکم اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایت پر چیف آفیسر حیدر علی چٹھہ کی زیر نگرانی آپریشن جاری، سابقہ سبزی منڈی،شیخوپورہ روڈ،کھیالی چوک،فرانس آباد میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 5 کینٹین ہیوی مشینری کے ساتھ مسمار کرنے کیساتھ تین ہوٹل سمیت 6دوکانیں سیل کردیں جبکہ روڈپر رکھے بلڈنگ مٹیریل کی15کے قریب ٹرالیاں اٹھوا کر روڈ کو کلیئر کروادیا گیا اور 1ٹرک سامان قبضہ میں لیکر 200کے قریب افراد کو فوری ازخود تجاوزات ہٹانے کی وارننگ جاری کرتے ہوئے متعدد تجاوزات کنندہ کو 50ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔