فرسٹ ایئر نتائج، لاہور 41.24، گوجرانوالہ کے 38.47 فیصد امیدوار کامیاب 


لاہور؍ گوجرانوالہ (سپیشل رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) لاہور اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے فرسٹ ایئر کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے تفصیل کے مطابق لاہور بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے انٹرمیڈیٹ پارٹ 1  سالانہ امتحان 2022 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا  سالانہ امتحان میں 211906 امیدواران نے شرکت کی  جن میں سے. 83554 امیدواران کامیاب رہے اس طرح کامیابی کا تناسب41.24 فیصد رہا ہے۔  بورڈ آف انٹرمیڈ یٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ ون (فرسٹ اینول) 2022 میں مجموعی طور پر159808امیدواران شامل ہوئے جن میں سے 98327 امیدوار فیل اور61481کامیاب قرار پائے، کامیابی کا تناسب 38.47%فیصد رہا۔
فرسٹ ایئر نتائج 

ای پیپر دی نیشن