لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہراؤں سمیت نالوں کی صفائی کیلئے متحرک 

 لاہور(سٹی رپورٹر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر بھر کی شاہراؤں سمیت نالوں کی صفائی کے لیے متحرک ہو گیا ہے ، صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے نالوں میں کوڑا کرکٹ کو بھی صاف کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں پی آئی اے ڈرین کی صفائی کے لیے خصوصی آپریشن کا انعقاد کیا گیا۔ آپریشن کے نتیجے میں ڈرین کے اندر اور اطراف سے 8ٹن ویسٹ اٹھایا گیا۔ایل ڈبلیو ایم سی نے پی آئی اے ڈرین کی صفائی کے لیے  20سے زائد سینٹری ورکرز، منی ڈمپر اور کمپیکٹر تعینات کیے۔منی ڈمپرز کے 6ٹرپس کی مدد سے 6 کنٹینرز سے ویسٹ اٹھایا گیا۔ ویسٹ مینجمنٹ کے متعلق آگاہی  کے لیے آگاہی مہم کا بھی انعقاد کیا گیا۔اور مہم کے تحت 120 دکانوں پر آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے گئے۔مزید براں کوڑے کی غیر قانونی ڈمپنگ کی روک تھام کے لیے 100سے زائد دکانوں کو نوٹسز جاری کیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن