لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کیلئے ایک اور تاریخ ساز لمحہ،فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 کیلئے پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں تیار ہونیوالا فٹ بال امریکی صدر اور فیفا کے صدر کے پاس پہنچ گیا جس کی تصاویر بھی سامنے آگئیں۔ نجی کمپنی نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر لکھا کہ ہمیں یہ شیئر کرتے ہوئے فخر ہور ہا ہے کہ فیفا کلب ورلڈ کپ 2025کا آفیشل فٹبال سیالکوٹ میں ڈیزائن اور تیار ہوا ہے کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔