معروف عالمی فوڈ چین برگر کنگ نے روس میں ریستوران بند کرنے سے انکار کردیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برگر کنگ نے کہا ہے کہ روس میں اس کے 800ریسٹورنٹ ہیں اور ہمارے روسی شراکت دار الیگزینڈر کولوبوو نے کاروبار بند کرنے سے معذرت کرلی ہے۔امریکہ اوریورپی یونین کادباﺅ ہے کہ روس کے ساتھ ہر قسم کے تجارتی تعلقات ختم کیے جائیں۔متعدد مغربی کمپنیوں نے یوکرین جنگ کے بعد روس میں اپنے کاروبار بند کردیئے ہیںتاہم برطانوی کمپنی مارکس اینڈ سپینسر بدستور کام کر رہی ہے۔برگر کنگ کمپنی کے صدر ڈیوڈ شئیر کا کہنا ہے کہ ہماری درخواست کے باوجود روسی پارٹنر نے عملدرآمد سے انکار کردیا ہے۔واضح رہے کہ برگر کنگ دس سال سے روس میں کاروبار کر رہی ہے۔