ایف بی آر کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر لگایا جا رہا :سپریم کورٹ،اپیلیں خارج  عوام کو سب نظرآرہا،حکومت رہے نہ رہے پیچھے نہیں ہٹیںگے:شہباز گل

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی کوششیں پوری قوم کے سامنے ہیں تاہم ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے چاہے حکومت رہے یا نہ رہے۔ معاون خصوصی شہباز گل نے سندھ ہائوس میں موجود حکومتی اراکین کے نام سامنے آنے پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے خود صحافیوں کو بلا کر انٹرویوز کرائے اور حزب اختلاف جو کوشش کر رہی ہے وہ پوری قوم کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی ڈوریں بیرونی آقائوں کے حکم پر ہلتی ہیں تاہم ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے چاہے ہماری حکومت رہے یا نہ رہے لیکن عوام کو سب کچھ نظر آ رہا ہے اور عوام بہتر جج ہے۔ شہباز گل نے کہا کہ سب کو پتہ ہے پیپلز پارٹی کس طرح کی جماعت ہے۔ حکومت کی قانونی ٹیم اراکین قومی اسمبلی پر لائحہ عمل طے کرے گی، راجہ ریاض کو اپنے حلقے کے عوام کو جواب دینا ہو گا اور آج جو ہو رہا ہے اس کا ردعمل ان اراکین قومی اسمبلی کو خود دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت ثابت کرے گا ان کے پاس 24لوگ ہیں یا کم۔ عمران خان اگر اس وقت اکیلا بھی ہو گیا تو قوم کو پتہ ہے کہ وہ ٹھیک ہے یا غلط، بہت سارے لوگ جو پہلے چھپ جاتے تھے اس بار ان کے چہروں سے نقاب ہٹ جائے گا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ہمیں جو نقصان پہنچے گا وہ تو پہنچے گا اور نظر آ رہا ہے کہ عمران خان اکیلے ہی یہ جنگ لڑیں گے۔ 
شہباز گل

ای پیپر دی نیشن