موجود حکمران انتقامی کارروائیوں میں آمروں کو بھی پیچھے چھوڑ گئے : چوہدری شبیر

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری شبیر احمد گادی اور تحصیل صدر چوہدری جنید اکرم گجرنے بانی پی ٹی آئی کو القادر ٹرسٹ میں سنائی گئی سزا کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے فیصلے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی پر سوالیہ نشان ہیں اعلیٰ عدلیہ کو انصاف کا علم بند کرنا ہوگا، ملک میں جمہوری اقدار کو پس پشت ڈالنا عوامی امنگوں کوکچلنے کے مترادف ہے موجودہ حکمران اپنے اقتدار کے تحفظ کیلئے سیاسی انتقامی کارروائیوں میں آمروں کو بھی پیچھے چھوڑ گئے ہیں جس سے ملک میں سیاسی عدم استحکام کو مزید بڑھا وا ملاہے ۔

ای پیپر دی نیشن