نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) حکومت نے مہنگائی اور بجلی سے ستائی ہوئی عوام پرپٹرول بم گرادیا۔نئے سال میں دوسری مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کر کے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے مہنگائی سے ستائی ہوئی عوام پر پندرہ دنوں میں دوسری مرتبہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی صورت میں بم گرا دیا۔پٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے شہریوں نے غم و غصہ کا اظہار کیاہے۔ شہریوں کا کہنا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مزید بوجھ بڑھے گا مہنگائی بڑھے گی پٹرولیم ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ ہو گا ۔ آدھے سے زیادہ تنخواہ تو پٹرول پر خرچ ہو جاتی ہے حکومت کی اس شعبدہ بازی کو ہم مسترد کرتے ہیں اورپٹرول کی قیمتوں میں جلد از جلد کمی کی جائے۔