مسلم امہ کو فلسطینیوں کی بھرپور  مالی امداد کرنا ہو گی : ڈاکٹر سجاد احمد 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)معروف معالج ڈاکٹر سجاد احمد نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی زندگی بحال کرنے کیلئے مسلم امہ کو فلسطینیوں کی بھرپور مالی امداد کرنا ہو گی تاکہ کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار پڑے فلسطینی گھرانوں کو بھی دو وقت کی روٹی اور چھت نصیب ہو سکے، غزہ میں اسرائیلی فوج نے بچوں، خواتین اور بزرگوں کو شہید کیا جو بربریت کی انتہا ہے اگر آئندہ کیلئے غزہ کا تحفظ یقینی نہ بنایا گیا تو اسرائیل پھر سے فلسطینیوں پر چڑھ دوڑے گا ۔

ای پیپر دی نیشن