کرسمس پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائینگے:ڈی سی حافظ آباد 

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے کہا ہے کہ کرسمس کے تہوار کے موقع پر مسیحی برادری کے لیے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کو ہر لحاظ سے فول پروف بنایا جائیگا تا کہ وہ اپنے مذہبی تہوار کو جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے منا سکیں۔مسیحی برادری کو بھی تمام حقوق حاصل ہیں کہ وہ اپنے مذہبی تہوار مکمل آزادی اور آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے منائیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کرسمس کے حوالہ سے منعقد ہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ ڈی پی او فیصل گلزار سمیت مسیحی برادری کے مقامی سرکردہ افراد اجلاس میں شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کے قیام باہمی رواداری کے فروغ کیلئے مسیحی برادری نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا۔آئین پاکستان بھی ملک میں بسنے والے اقلیتی افراد کے جان و مال کے تحفظ اور انکے حقوق اور مذہبی تہوارکو منانے کی مکمل آزادی اور تحفظ فراہم کر تا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرسمس کے تہوار پر ہر ممکن انتظامات کو یقینی بنایا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن