خواتین وکلاء کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائیگا : حافظہ صالحہ سیرت  

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں نائب صدر کی امیدوار حافظہ صالحہ سیرت ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں اپنے سینئرو جونیئر اور خواتین وکلاء کی بھرپور حمایت سے واضح کامیابی حاصل کرونگی مجھے بار ایسوسی ایشن کے بڑے چیمبرز کی بھرپور حمایت حاصل ہے کامیابی کے بعد خواتین وکلاء کے حقوق کے تحفظ اور ان میںاحساس برتری کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے الیکشن کمپین کے دوران خواتین کی طرف سے ملنے والے رسپانس سے حوصلے بلند اور کامیابی قریب ہے ان خیالات  کااظہارانہوں نے قاصر ہال میں خواتین وکلاء کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانہ سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر میڈم صائمہ کلثوم سندھو ایڈووکیٹ، میڈم ثروت ناہید ایڈووکیٹ ، آمنہ شہادت بھٹی ایڈووکیٹ ، میڈم رخشندہ شوکت ایڈووکیٹ ، ثمرہ مشتاق ایڈووکیٹ ، فوریہ بشیر راناایڈووکیٹ ، نسیم بشیر ایڈووکیٹ، ثمینہ حفیظ ایڈووکیٹ، آسیہ منیر ایڈووکیٹ ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔

ای پیپر دی نیشن