کولمبیا میں یلو فیور کے پھیلاؤ نے خطرناک صورتحال اختیار کر لی ہے جہاں درجنوں افراد اس وائرس کے باعث اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں یلو فیور کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک چونتیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ متعدد مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے حکومت نے ملک بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ بیماری پر قابو پایا جا سکے اور عوام کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں یلو فیور ایک ایسا وائرس ہے جو مچھروں کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے تاہم اس بیماری سے بچاؤ کے لیے ویکسین موجود ہے جسے لگوا کر اس مہلک مرض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسٹر ویک اینڈ سے پہلے ویکسین ضرور لگوائیں کیونکہ اس دوران لوگ گرم علاقوں کا سفر کرتے ہیں جہاں مچھر زیادہ ہوتے ہیں اور بیماری کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ملک کے وزیر صحت نے بتایا کہ اب تک یلو فیور کے چوہتر کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے اور عوام کو مفت ویکسین فراہم کی جا رہی ہے لہٰذا ہر شخص کو چاہیے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے فوری طور پر ویکسین لگوائے عالمی ادارہ صحت کے مطابق یلو فیور کی ابتدائی علامات میں بخار پٹھوں اور کمر میں درد سر درد کپکپی بھوک میں کمی اور متلی یا الٹی شامل ہیں تاہم تقریباً پندرہ فیصد مریض ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں اس وائرس کا دوسرا مرحلہ درپیش ہوتا ہے جس میں تیز بخار یرقان خون بہنا اور گردوں کی خرابی جیسی سنگین علامات شامل ہیں اور ایسے مریض اکثر دس سے چودہ دن کے اندر جان کی بازی ہار جاتے ہیں