امریکی شہری کی جانب سے ایک چھوٹی مسافر پرواز کو ہائی جیک کرنے کی کوشش اس وقت ناکام بن گئی جب طیارے میں سوار ایک بہادر مسافر نے مداخلت کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کر دیا واقعہ جمعرات کے روز فلیپ گولڈسن انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پیش آیا جہاں پرواز کوروزال سے روانہ ہوئی تھی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت انچاس سالہ اکینیلا ساوا ٹیلر کے نام سے ہوئی ہے جس نے پرواز میں موجود چودہ مسافروں کو یرغمال بنانے کی کوشش کی تھی ہائی جیکر نے چاقو کے وار کر کے تین افراد کو زخمی بھی کر دیا واقعے کے دوران پائلٹ نے فوری طور پر ائیر ٹریفک کنٹرول کو الرٹ کیا اور ایندھن کی کمی کے باعث طیارہ بلیز سٹی کے اوپر طویل وقت تک پرواز کرتا رہا عینی شاہدین نے بتایا کہ جہاز کے اندر شدید خوف و ہراس پھیلا ہوا تھا خون میں لت پت مسافر اور افراتفری کے مناظر دیکھنے کو ملے تاہم ایک مسافر کی بروقت کارروائی نے صورتحال کو قابو میں کر لیا جس کے بعد پولیس نے اس شخص کو ہیرو قرار دیا ہے حکام کا کہنا ہے کہ اگر وہ مسافر بروقت اقدام نہ کرتا تو جانی نقصان بہت زیادہ ہو سکتا تھا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور دیگر مسافروں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے