کراچی (اسٹاف رپورٹر)تمام امت مسلمہ کا آپس میں خون سے بڑھ کر ایک دوسرے سے رشتہ ہے۔اسلام مخالف قوتوں نے مسلمانوں کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کے لیے سازشیں کی ہیں۔تمام اسلامی ممالک کو خود ساختہ مسائل کی دلدل میں ڈالا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی نے کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں پر مظالم روکنے کے لیے کسی کو تو صلاح الدین ایوبی بن کر کھڑا ہونا پڑے گا۔ہمیں اپنے اندر جذبہ ایمانی کو ایک بار پھر جگانا ہوگا۔جذبہ معنی ذات پات قومیت اور مذہب سے بالاتر ہو کر کام کرتا ہے۔غزہ پر قابض ہونے کے لیے اسرائیل تمام حدیں پار کر چکا ہے۔غزہ میں معصوم مسلمانوں کو روزانہ شہید کیا جا رہا ہے۔یہ سب کچھ دیکھتے ہوئے بھی ہم بے شرم بنے ہوئے ہیں۔ہمیں دشمن کو منہ توڑ جواب دینا ہوگا دشمن کے مقابلے میں کھڑے نہیں ہوں گے ہمارے ساتھ ایسا ہی سلوک ہوتا رہے گا۔تمام مسلم حکمرانوں کے اتحاد میں ہی امت مسلمہ کی بھلائی ہے۔عالمی ادارے مسلمانوں کے خلاف کی جانے والی سازش میں شامل ہیں۔بلال سلیم قادری کا مزید کہنا تھا کہ ہم جب تک آواز حق کے لیے کھڑے نہیں ہوں گے مسلمانوں پر ایسا ظلم ہوتا رہے گا۔مسلمانوں پر اتنے ظلم کے باوجود کیوں انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش ہیں یہ بات ہم سب کو اچھی طرح جان لینی چاہیے کہ دشمن آپس میں ایک ہو رہا ہے اور مسلمان علیحدہ علیحدہ میں بٹتے جا رہے ہیں۔مسلمانوں پر اس طرح کے مظالم کیے جا رہے ہیں جنہیں دیکھ کر انسانیت لرز جاتی ہے۔اسلام مخالف قوتوں کو زبان سے ہی نہیں بلکہ طاقت سے بھی روکنا ہوگا۔افسوس ہوتا ہے اپنے حکمرانوں کے رویے پر ان کا خون سفید ہو چکا ہے۔تمام مسلم ممالک یہ سب کچھ دیکھ کر بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔مسلم حکمران یہ سمجھ رہے ہیں جیسے نہ انہیں موت آئے گی اور نہ ہی انہیں آخرت میں حساب دینا ہوگا۔