گوجرانوالہ ونواحی علاقوں میں 30کروڑ کے 15ترقیاتی منصوبوں کی منظوری 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صنعت و پیداوار شاہد عثمان ابراہیم نے اندرون شہر ماڈل ٹائون اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں 30کروڑ روپے کی لاگت سے 15ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے جن پر فوری کام شروع کیا جائے اور بیشتر منصوبوں پر کام 30جون سے پہلے مکمل کرلیا جائیگا، جس سے ماڈل ٹائون اور اس کے گردونواح کے علاقہ جات محلہ ریتانوالہ، دھلے، شریف پورہ، کوٹ بھلہ ، گوندلانوالہ روڈ کے ہزاروں مکینوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی، نکاسی آب اور سڑکوں کی مرمت کے حوالے سے سہولیات میسر آئیں گی، ماڈل ٹان میں جدید واٹر فلٹریشن پلانٹس بھی لگائے جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن