شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت )موسم گرما کی چھٹیوں سے تین ماہ قبل ہی مختلف نجی سکولوں کی طرف سے والدین کو ہر ماہ ڈبل فیس ادا کرنے کے تاکید کی جانے لگی،واضح رہے کہ پچھلے سال موسم گرما کی چھٹیوں کی ڈبل فیس کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ میں سکولوں کو واضح احکامات جاری کئے تھے کہ بچوں سے چھٹیوں کی فیس ڈبل وصول نہ کی جائے۔ موسم گرما کی چھٹیوں سے تین ماہ قبل ہی طلبہ بچوں کے والدین سے پیسوں کی مد میں ایک نیا بم پھوڑ دیا گیا مہنگائی کا شکار اور پریشان والدین کونجی سکولوں کی طرف سے احکامات ملنا شروع ہو گئے کہ بچوں کی ہر ماہ اب ڈبل فیس جمع کروائی جائے تاکہ گرمیوں کی چھٹیوں کی ماہانہ فیس بھی ان ماہ میں ایڈجسٹ ہو سکے اس حوالے سے والدین کا کہنا ہے کہ ہم تو پہلے ہی مہنگائی سے مرے پڑے ہیں بچوں کو تعلیم دلوانا پہلے ہی بہت مشکل ہے ایک ماہ کی فیس تو دی نہیں جاتی اب دو دو ماہ کی فیس کہاں سے ادا کریں ، اگر ہم ڈبل فیس ادا نہیں کریں گے تو بچوں کو چھٹیوں کا ہوم ورک نہیں دیا جائے گا ۔