تفصیلات کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی 6 سیٹوں پر جیت کی خوشی میں سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پیغام شیئر کیا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس پر لکھا تھا کہ' بس نام رہے گا اللہ کا، جو غائب بھی ہے اور حاضر بھی'۔
دوسری جانب چئیرمین پی ٹی آئی نے آج یوم تشکر منانے کا بھی اعلان کیا ہے ۔
اس سے قبل عمران خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عوام سے بلے پر ٹھپہ لگانے کی اپیل کی تھی۔
واضح رہے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سات حلقوں سے کھڑے ہوئے تھے جن میں سے انہیں چھ میں کامیابی حاصل ہوئی ہے ، عمران خان نے مردان ، پشاور ، ننکانہ صاحب ، کراچی (کورنگی) ، فیصل آباد اور چارسدہ سے کامیابی حاصل کی ہے جب کہ کراچی ملیر سے انہیں شکست ہوئی ہے۔
ملتان سے پیپلز پارٹی کے علی موسی گیلانی پی ٹی آئی کی مہر بانو کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ صوبائی تین نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف دو جبکہ مسلم لیگ ن ایک نشست پر کامیاب ہوئی ہے۔