قطب پور (خبر نگار) انتظامیہ اور آر ٹی اے کی ملی بھگت جنرل بس سٹینڈ مویشی منڈی بن گیا۔موٹر سائیکل ٹرک سٹینڈ کے علاوہ بھتہ وصولیوں کا انکشاف۔باوثوق ذرائع کے مطابق 72 کنال پر مشتمل دنیاپور بس سٹینڈ توڑ پھوڑ کا شکار ہے۔گزشتہ سالوں سے بسیں ویگنیں کھڑی کرنے کی بجائے مویشی منڈی منڈی لگائی جا رہی ہے جبکہ میونسپل کمیٹی کی جانب سے لاکھوں روپیکا سالانہ ٹھیکہ دیا جاتا ہے۔ اور پرچی بس اسٹینڈ کی آڑمیں بھتہ خوری کی جارہی ہے۔جمعہ کے روزلگائی جانیوالی مویشی منڈی و دیگر کرپشن باریاے سی دنیاپور غلام مصطفی جٹ کوآگاہ کیاگیا مجاز افسر نے کاروائی اور پراسرارخاموشی سادھ لی۔ادھر بااثرٹھیکیدار مویشی منڈی کا کہنا ہے کہ میں آرٹی اے سیکرٹری لودھراں اور مونسپل انتظامیہ کو منتھلی دیتا ہوں تو کاروائی کون کرے گا۔ادھر عوامی سماجی حلقوں اسد، نیاز، افضال، ممتاز اکبر, اصف ریاض, اسلم, عمر ,حمید عمران ودیگر نے کمشنرملتان، ڈی سی لودھراں سے فوری نوٹس لیکر سرکاری جنرل بس اسٹینڈ کو بحال کروانیاور بسوں کو بھی سٹینڈ پر کھڑا کرنے کا پابند کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔