لاہور(سپورٹس رپورٹر)کوالالمپور میں کھیلے گئے ایک سنسنی خیز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں ہانگ کانگ نے بحرین کو سپر اوور میں شکست دیدی لیکن اس میچ نے کرکٹ کی تاریخ میں ایک ناقابل یقین واقعہ رقم کیا۔پہلی بار کسی ٹیم نے سپر اوور میں ایک بھی رن بنائے بغیر اپنی تمام وکٹیں گنوا دیں اور یہ مینز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی 16 سالہ سپر اوور تاریخ میں پہلا موقع ہے جب کوئی ٹیم اس طرح ’0‘ پر آئوٹ ہوئی۔میچ میں ہانگ کانگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 129 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔جواب میں بحرین کے کپتان احمر بن ناصر نے آخری اوور میں چھکا لگا کر میچ برابر کر دیا لیکن بدقسمتی سے ا?خری گیند پر ا?و?ٹ ہوگئے جس کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور سے ہوا۔سپر اوور میں بحرین کی بیٹنگ شروع ہوئی لیکن ناصر اور سہیل احمد لگاتار گیندوں پر آئوٹ ہوگئے۔نتیجتاً بحرین کی ٹیم بغیر کوئی رن بنائے ’0‘ پر ڈھیر ہوگئی۔ ہانگ کانگ نے یہ آسان ہدف محض تیسری گیند پر حاصل کر لیا اور فتح اپنے نام کی۔ یہ 33 واں مینز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ تھا جس کا نتیجہ سپر اوور سے نکلا، بحرین اس سے قبل دو بار سپر اوور میں کامیابی حاصل کر چکی تھی لیکن اس بار اسے تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔