سرکاری ملازمین کو  26مارچ کو تنخواہیں جاری کر دی جائینگی: ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر حافظ آباد نعیم حیدر نے کہا ہے کہ حکومتی ہدایات کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو عید الطفر کے سلسلہ میں 26مارچ کو تنخواہیں جاری کر دی جائینگی۔ اس سلسلہ میں اکاؤنٹ آفس کی جانب سے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انکاکہنا تھا کہ عید الفطر کی آمد کے سلسلہ میں حکومت پنجاب کی جانب سے مارچ کے مہینے کی تنخواہ مقررہ وقت سے قبل ایڈ وانس جاری کی جائینگی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ محکمہ اکاؤنٹس کے تمام افسران اور دیگر سٹاف ملازمین کے حقوق اور انکے ضروری معاملات کے فوری حل کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

ای پیپر دی نیشن